سکھر ،سائیٹ ایریا کے قریبی گاؤں ابل شر کے مکین دس ماہ سے بجلی سے محروم ، بجلی نہ ہونے کے بعد بھی صارفین بلز بھرنے پر مجبور ، ٹرانسفارمر منظور ی کے بعد بھی لگانے کیلئے رشوت طلب کی جا رہی ہے ، گاؤں کے علاقہ مکین سیپکو زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ گئے

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

سکھر ،سائیٹ ایریا کے قریبی گاؤں ابل شر کے مکین دس ماہ سے بجلی سے محروم ..

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سائیٹ ایریا کا قریبی گاؤں ابل شر کے مکین دس ماہ سے بجلی سے محروم ، بجلی نہ ہونے کے بعد بھی صارفین بلز بھرنے پر مجبور ، ٹرانسفارمر منظور ی کے بعد بھی لگانے کیلئے رشوت طلب کی جا رہی ہے ، گاؤں کے علاقہ مکین سیپکو زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائیٹ تھانے کی حد گاؤن ابل شر کے مکین محمد حسن ، عابد ، نور حسن ، علی نواز و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے دس ماہ سے زائد عرصہ گذر چکا ہے دس ماہ سے علاقہ تاریخی میں ڈوبا ہوا ہے ٹرانسفارمر کی تبدیلی کیلئے درخواست جمع کرائی جو کہ منظور بھی ہو چکی ہے لیکن سپیکوسائیٹ ڈویژن کے افسران و اہلکار ٹرانسفارمر لگانے کیلئے بھاری رشوت طلب کر رہے ہیں مظاہرین نے بتایا کہ دس ماہ سے ہم لوگ بجلی سے محروم رہنے کے باوجود بلز بھرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکین بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں انہو ں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں کے علاقہ مکینوں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور رشوت طلب کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :