سکھر،روہڑی کے قریب رینجرز کی کا روائی ، مقابلے میں ایک مبینہ ملزم ہلاک ،2 کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) روہڑی کے قریب رینجرز کی کا روائی ، مقابلے میں ایک مبینہ ملزم ہلاک ، دو کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار شدگان میں شامل ایک ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاتفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب گا ؤں روشن آباد میں رینجرز کی بھا ری جمعیت نے ملزمان کی مو جو دگی کی اطلاع پر کا روائی کی۔

(جاری ہے)

کا روائی کے دوران چھپے ہو ئے ملزمان نے رینجرزپر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں رینجرز نے بھی فا ئرنگ کی جس کے دوران ایک مبینہ ملزم جا وید جا نوری مو قع پر گو لیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیاجبکہ دو ملزمان ظفر جا نوری اور لال ڈنو جا نوری کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیااور زخمی ڈاکو کو سول اسپتال علاج کیلئے داخل کر دیا گیا رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ظفر جا نوری پو لیس کو متعدد سنگین نو عیت کے مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر سندھ حکومت نے پا نچ لا کھ رو پے انعام مقرر کیا تھا مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :