پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کی تجویز مستردکردی ہے ،افسوسناک بات ہے کہ ملک میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت کیوں پڑی ،ہم بکاؤ مال لوگوں کو پارلیمنٹ میں لا تے ہی کیوں ہیں ، حکو مت آئینی ترمیم کے حوا لے سے آل پا رٹیز کا نفرنس بلا ئے ، مو لانا فضل الرحمان کے مدارس بارے تحفظات دور کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کی آئی بی اے سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کی تجویز مستردکردی ہے ،ملک میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت پڑے یہ قابل افسو س بات ہے کیو نکہ آئین میں ترمیم کو ئی چھو ٹی با ت نہیں ہو تی ہم آخر کار ایسے لو گ لا تے کیوں ہیں جو بکا ؤ مال بن جا تے ہیں ، حکو مت آئینی ترمیم کے حوا لے سے آل پا رٹیز کا نفرنس بلا ئے اس میں جو فیصلہ کیا جا ئے بحیثیت اپوزیشن لیڈر میں بھی اس پر عمل کروں گا، مو لانا فضل الرحمان کے مدارس کے حوا لے سے تحفظات دور کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔

وہ جمعرات کو آئی بی اے سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی جمہو ریت اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کی بات کر تی ہے اور سسٹم کو بہتر کرنا چاہتی ہے تاہم پا رلیمنٹ کی با لا دستی اس وقت تک ہے جب تک ہما رے الیکشن پر انگلیاں نہ اٹھیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکو مت کا شو آف ہینڈز کی تجویز ہم نے رد کر دیا ہے کیو نکہ یہ ہو نہیں سکتا ان کا کہنا تھا کہ مو لانا فضل الرحمان کے مدارس کے حوا لے سے جو تحفظات ہیں ان کو بھی دور کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ہا رس ٹریڈنگ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے کیو نکہ سندھ اور پنجاب میں تو یہ مسئلہ ہی نہیں ہے آئینی ترمیم کے حوا لے سے حکو مت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس پر آل پا رٹیز کا نفرنس بلا ئے اس میں جو فیصلہ کیا جا ئے بحیثیت اپوزیشن لیڈر میں بھی اس پر عمل کروں گا سندھ میں حا لا ت اچھے ہو رہے ہیں مینجمنٹ بھی اچھی ہو رہی ہے جس کی وزیر اعطم نے بھی دو بار تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :