بھارت نے13پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا،

2قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ،11 ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد

جمعرات 26 فروری 2015 23:25

بھارت نے13پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) بھارت نے13پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا ، رہا ہونے والے 13قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام نے پنجاب رینجرز کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

2قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 11قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کیا گیا ۔رہا ہونے والے تما م قیدی سویلین ہیں جن میں محمد شمیم، خدابخش،عقیل اعوان،رضا اللہ،،شاہد محمود،عبدالخالق،علی احمد،اللہ دتہ،محمد عابد،ظہیر عباسی،طارق محمود علوی،محمد بشیراورامتیاز احمد موتی شامل ہیں۔