پاکستان سے میچ بھارت میں ریکارڈ288 ملین ٹی وی ناظرین نے دیکھا

جمعہ 27 فروری 2015 11:10

پاکستان سے میچ بھارت میں ریکارڈ288 ملین ٹی وی ناظرین نے دیکھا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستان کے خلاف میچ کو بھارت میں ریکارڈ نا ظرین نے ٹی وی پر دیکھا ۔

(جاری ہے)

15 فروری کو ایڈیلیڈ میں منعقدہ مقابلے کو مجموعی طورپر 288 ملین ناظرین میسر آئے جو بھارتی ٹی وی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، اسٹار انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو ادے شنکرکا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے بڑا کوئی ایونٹ نہیں، پاکستان سے میچ میں ناظرین کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :