ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ، انوشکا کی موجودگی میں سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 27 فروری 2015 11:19

ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ، انوشکا کی موجودگی میں سیٹ پر ..

نئی دلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بھارتی ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی موجودگی کے وقت سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان، کرن جوہر، فرح خان، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بھارتی ٹی وی پروگرام ”انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون“ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں تمام لوگ خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر فوری قابو پالیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی وی شو یہ ہیں محبتیں کے دوران کیلیک نکسین سیٹ پر آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم 3 کروڑ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔