سپینش فارمولا ون :افتتاحی روز برازیلین ڈرائیور فلپ ماسا نے میدان مار لیا

جمعہ 27 فروری 2015 11:35

سپینش فارمولا ون :افتتاحی روز برازیلین ڈرائیور فلپ ماسا نے میدان مار ..
بار سلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء )سپینش فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس کے پہلے روز برازیلین ڈرائیور فلپ ماسا نے میدان مار لیا ۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی فارمولا ون ٹیسٹ ریس کے پہلے روز دنیا بھر سے شریک ڈرائیورز نے ٹریک پر شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

برازیلین ڈرائیور فیلپ میسا نے مقرہ لیپس 1 منٹ 23 اعشاریہ پانچ صفر میں طے کر کے سبقت حاصل کی ۔ سویڈن کے مارکوس ایرکسن کی صفر اعشاریہ سات ساتھ سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن رہی ۔ برطانوی لیوس ہملٹن نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔