برازیل ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں، اولمپکس تیاریوں پر سوالیہ نشان

جمعہ 27 فروری 2015 12:00

برازیل ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں، اولمپکس تیاریوں پر سوالیہ نشان
ریو ڈی جنیرو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء )برازیل کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے اگلے سال منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں کی تیاری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر ماحولیاتی ایجنسی کے انسپکٹر معمول کا دورہ کرنے پہنچے تو ساحل پر کوڑا کرکٹ اور ہزاروں مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔ یہ وہی ساحل ہے جہاں اگلے سال اولمپک کے کشتی رانی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ برازیل کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مردہ ہونے کا سبب جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پانی کے نمونوں کے نتائج ایک ہفتے تک آنے کی توقع ہے۔