مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کر دیا

جمعہ 27 فروری 2015 12:11

مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے ..

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) لالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر نے جرار رضوی سے فون پر رابطہ کر کے اپنی فلم کی ڈائریکشن کے لئے ان کو بھارت آنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہرت کا بھوکا نہیں ہوں جو عزت اورمقام میرے وطن پاکستان نے مجھے دیا ہے وہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔

متعلقہ عنوان :