ڈھاکہ میں مذہبی انتہا پسندی مخالف بلاگر کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 12:11

ڈھاکہ میں مذہبی انتہا پسندی مخالف بلاگر کو قتل کر دیا گیا

ڈھاکہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ مشہور امریکی بلاگر جو مذہبی انتہا پسندی کیخلاف لکھا کرتے تھے کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد امریکی اویجیت روئے کو نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کر کے قتل کیا۔ حکام نے بتایا کہ روئے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں کتابی میلے سے واپس آ رہے تھے حملے میں ان کی اہلیہ رفیدہ احمد بھی شدید زخمی ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم روئے کے اہل خانہ اور دوستوں نے کہاکہ روئے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتے تھے اور ان کی ماضی میں دھمکیاں مل چکی تھیں۔ڈھاکہ پولیس کے سربراہ سراج الاسلام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چھروں سے روئے اور ان کی اہلیہ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

اویجیت روئے کے چھوٹے بھائی انوجیت روئے نے کہا کہ روئے اسی ماہ امریکہ سے واپس بنگلہ دیش لوٹے تھے۔

اوجیت روئے نے مکتو مونا یعنی آزاد ذہن کے نام سے بلاک سائٹ قائم کی تھی جس میں لبرل سکیولر تحریر شائع کی جاتی تھی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ روئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کتابی میلے سے سائیکل رکشہ پر واپس اپنے مکان جا رہے تھے جب دو حملہ آوروں نے ان کو سائیکل رکشہ سے اتارا ہے اور اور چھروں سے کئی وار کیے۔

متعلقہ عنوان :