اداکارہ زریں ڈپریشن میں مبتلا ،سکون آور ادویا ت کا استعمال شروع کردیا

جمعہ 27 فروری 2015 12:22

اداکارہ زریں ڈپریشن میں مبتلا ،سکون آور ادویا ت کا استعمال شروع کردیا

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 )اداکارہ زریں ڈپریشن میں مبتلا ہوگئیں ،سکون آور ادویا ت کا استعمال شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق اداکار زریں پچھلے کچھ عرصہ سے مختلف وجوہات کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو گئی ہیں اور اسی وجہ سے ان کو رات بھر نیند نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

بروقت علاج نہ کروانے پر اداکارہ زریں ذہنی دباؤبڑھنے سے ڈپریشن میں مبتلاہوگئیں جس کے باعث اداکارہ زریں نے سکون آور ادویات کا استعما ل شروع کردیاہے ۔اس حوالے سے اداکارہ زریں سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند تھا ۔