محو حیرت ہوں یہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔ آپریشن سے سر کا تبادلہ دو سال میں ہی ممکن ہوگا

جمعہ 27 فروری 2015 12:23

محو حیرت ہوں  یہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔ آپریشن سے سر کا تبادلہ دو ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) یہ ہالی ووڈ کی ہارر فلم کا پلاٹ لگتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ سائنس دان دو سال تک انسانی سر کو کسی دوسرے جسم پر لگا سکیں گے۔ اس گرما میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اس پراجیکٹ کا اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت 2017 میں انسانی سر کو دوسرے جسم پر لگایا جا سکے گا۔ اس منصوبے کے پیچھے ٹیورن ایڈوانسڈ نیوروموڈولیشن گروپ(Turin Advanced Neuromodulation Group) کے ڈاکٹر سرگیو کاناویرو(Sergio Canavero) کا ہاتھ ہے۔

ڈاکٹر کا خیال ہے کہ سر کی تبدیلی بہت سی بیماریوں کے خاتمے کا باعث ہوگی۔ڈاکٹر سرگیو نے پہلی دفعہ 2013 میں یہ آئیڈیا دیا تھا۔ اب اُن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حائل کافی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔ان رکاؤٹوں میں سپائیل کورڈ اور فیوز کو دوسرے سر میں منتقل کرنا اور جسم کا امیون سسٹم کو مسترد کرنے جیسی رکاؤٹیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں کسی بھی شخص کا سر جسم عطیہ کرنے والے کے سر کی جگہ لگا یا جائے گا۔

آپریشن کے بعد مریض کو چار ہفتوں تک کوما میں رکھا جائے گا۔ جاگنے پر اس شخص کی وہی آواز ہوگی اور وہی جذبات ہونگے۔ ایک سال کے اندر اندر وہ چل پھر بھی سکے گا۔ کچھ نقادوں نے ڈاکٹر سرگیو کے منصوبے کو خیالی قرار دیا ہے۔ یاد رہے آج سے 40 سال پہلے اسی طرح بندروں کے سر تبدیل کیے جا چکے ہیں جبکہ چین میں اسی سال چوہوں کے سر تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :