پنجاب حکومت کا مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 فروری 2015 12:59

پنجاب حکومت کا مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پنجاب حکومت نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پہلے سے مقیم افغانیوں کو 31 دسمبر 2015 تک وطن واپس جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس وقت 169،911 مہاجرین پنجاب کے 33 شہروں میں موجود ہیں۔ راولپنڈی میں 33614، میانوالی میں 28623 اور چکوال میں 25256 مہاجر رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ان کی تعداد 9،836 ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے مقیم افغانیوں کو 31 دسمبر 2015 تک وطن واپس جانا ہوگا۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توسط سے اقوم متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کو بھی آگاہ کر دیا ہے جبکہ افغان حکومت کو بھی اس بارے وفاق کے ذریعے اّگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :