اسلام آباد: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال ہونے کے تناظر میں منافع خوروں نے سر اٹھا لیا،

جمعہ 27 فروری 2015 13:26

اسلام آباد: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال ہونے کے تناظر میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری ارسال ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں نے سر اٹھا لیا جس کے تحت متعدد پٹرول پمپس پر فروخت کو کم کر دیا گیا ہے اور سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسال کی تھی جس کے سامنے آتے ہی پٹرول پمپس نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا بیچ کر منافع کمانے کے لیے پمپس پر پٹرول کی فروخت کو کم کر دیا ہے بلکہ کچھ بے صبر لوگوں نے تو100 روپے فی لٹر بیچنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے موٹر سائیکل سواروں کی ہنگامہ آرائی پر 70 روپے ہی دینا پڑا، موٹر سائیکلوں کو 150 روپے سے زائد پٹرول نہیں دیا جا رہا جبکہ یکم مارچ تک چھوٹی گاڑیوں کو بھی 1000 روپے تک کا پٹرول محدود کر دیا گیا ہے، اس تمام معاملے پر پٹرول پمپ کے مالکان کا موقف معلوم نہیں کیا جا سکا لیکن جب کہ وہاں موجود انتظامیہ سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بھی کوئی جواب دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا.

متعلقہ عنوان :