تعلقہ حیدرآباد دیہی میں شجر کاری مہم اور صفائی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 27 فروری 2015 14:39

ٹنڈوجام (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ تعلقہ حیدرآباد دیہی میں شجر کاری مہم اور صفائی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں، صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ٹنڈو جام میرپور خاص حیدرآباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں شجرکاری مہم کے دوران پودے لگانے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تعلقہ حیدرآباد دیہی کی تمام یونین کونسلوں میں ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ روڈ بنانے والی کمپنی Dokje کی جانب سے ہمیں پودے دیئے گئے ہیں جوکہ میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر لگائے جارہے ہیں۔ کچروں کو اٹھایا اور نالیوں اور گٹروں کی صفائی کرائی جارہی ہے۔ اس موقع پر تعلقہ میونسپل افسر شاہجہاں پنہور سمیت دیگر موجود تھے۔