اللہ تعالی کی قدرت کا حیرت زدہ شاہکار، صحرا میں بھی ہریالی،

جمعہ 27 فروری 2015 17:19

اللہ تعالی کی قدرت کا حیرت زدہ شاہکار، صحرا میں بھی ہریالی،

لیما(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015 ء) انسان کتنی بھی ترقی کر لے لیکن اللہ تعالی کی قدرت انسانی عقل کو دنگ کرنے میں لگی رہتی ہے، کائنات میں اللہ تعالی کی قدرت اور اس کی مصوری کے بے شما شاہکار موجود ہیں جن کو دیکھ کر انسان دو منٹ کے لیے دیکھتا ہی رہ جاتا ہے لیکن ان کا وجود اور قیام انسان کی عقل سے بالا تر ہے ایسا ہی ایک ناقابل یقین اور خوبصورت شاہکار نخلستان میں بھی موجود ہے، جو کہ پیرو کے صحرا کے عین درمیاں میں واقع ہے اور زمین پر جنت کا سا لگتا ہے، یوں تو یہ صحرا دنیا کے خشک ترین صحراؤں میں شمار ہوتا ہے لیکن یہاں موجود ایک خوبصورت جھیل اور اس کے ارد گرد موجود درخت اس صحرا میں ایک زندگی کے وجود کا پتہ دیتے ہیں اس جنت پر عمارتوں کا محدود سا سلسلہ ہے اور اس کا نام ہوا کا چینا ہے ، یہ دنیا بھر کے صحراؤں کی توجہ کا خاص مرکز ہے اور یہاں محض 96 گھر آباد ہیں، یہاں موجود لوگ صدیوں سے یہاں موجود ہیں اور ان کو انکا قبیلے کی نسل سمجھا جاتا ہے یہ لوگ یہاں آئے گئے سیاحوں کی میزبانی کر کے اپنی ندگی چلاتے ہیں،ا س بستی نما جگہ کے وجود میں آنے پر ایک افسانوی قصہ بھی موجود ہے جس کے تحت یہ مشہور ہے کہ یہاں پرستان سے آئی ایک حسین و جمیل پری غسل کر رہی تھی کی ایک شکاری کی نظر اس پر پڑ گئی جس پر وہ اچانک پرواز کر گئی اور اس کی لمبی پوشاک نے زمیں کو جہاں جہاں سے چھوا وہاں وہاں ہرے بھرے مناظر بنتے گئے، اس خوبصورت مقام کی فضا سے لی گئی تصاویر اس قدر دلکش ہیں کہ یہ کسی جگہ کی نہیں بلکہ کسی مصور کی پینٹنگ کی سی معلوم ہوتی ہیں کہ جیسے کسی پینٹر نے اپنے من پسند رنگوں سے من پسند دنیا بنا ڈالی ہو.