کتے نے مالک کا ساتھ نبھانے کے لیے قانونی جنگ جیت لی

جمعہ 27 فروری 2015 17:35

کتے نے مالک کا ساتھ نبھانے کے لیے قانونی جنگ جیت لی

لندن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015سٹیفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ کتے اور اس کے 7 سالہ مالک انتھونی نے سکول کے خلاف لڑی جانے والی قانونی جنگ جیت لی ہے۔
انتھونی بہت سے طبی عارضوں کا شکار معذور بچہ ہے جبکہ اس کا دوست سٹیو ایک ماہر مدد گار کتا ہے ۔ انتھونی کو جب بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے سٹیو لوگوں کو بلا کر یابھونک کر اس کی مدد کرتا ہے۔

سٹیو کے گرد ہمیشہ ایک میڈیکل کٹ لپٹی ہوئی ہوتی ہے جس میں انتھونی کی ادویات یا ایمرجنسی میں اس مدد کرنے کا طریقہ لکھا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


انتھونی کو جب سکول میں داخل کرایا گیا تو سکول انتظامیہ نے سٹیو کو سکول میں آنے سے منع کر دیا۔ دو سال تک سٹیو کی ماں اس کے ساتھ سکول آتی رہی۔ سٹیو اور انتھونی نے براؤرڈ کاونٹی سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کردیا۔


ڈسٹرک جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیو کو اپنے مالک کے ساتھ سکول آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس حوالے سے سٹیو پر کسی قسم کی پابندی نہ لگائی جائے۔
انتھونی کی ماں مونیکا نے کہا ہے کہ جب اس کا بیٹا اپنے کتے سٹیو کے ساتھ ہوتا ہے تو اسے اپنے بیٹے کے بارے میں ذرا سی بھی پریشانی نہیں ہوتی۔ سٹیو نے کئی دفعہ اس کے بیٹے کی جان بھی بچا چکا ہے۔