”خادم اعلیٰ پنجاب کہاں ہیں ہمیں انصاف دیں“ماں کی آہ و پکار نے آسمان بھی ہلا کر رکھ دیا،

متاثرہ طالبہ کی والدہ کا انصاف نہ ملنے کی صورت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے خود سوزی کا اعلان

جمعہ 27 فروری 2015 18:43

”خادم اعلیٰ پنجاب کہاں ہیں ہمیں انصاف دیں“ماں کی آہ و پکار نے آسمان ..

چنیوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ”خادم اعلیٰ پنجاب کہاں ہیں ہمیں انساف دیں“ماں کی آہ و پکار نے آسمان بھی ہلا کر رکھ دیا مگر چنیوٹ پولیس نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرڈالی گھر سے پیپر دینے کے لئے سکول جانے والی طالبہ سکول پرنسپل کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی شراب کے نشے میں دھت سکول کے پرنسپل کی پانچویں جماعت کی 11سالہ طالبہ سے زیادتی معصوم ننھی کلی مدد کے لئے پکارتی رہی مگر کوئی بھی مدد کو نہ آیابچی کو خون میں لت پت دیکھ کر ماں پر غشی کے دورے با اثر جنسی درندہ سکول پرنسپل مقامی پولیس سے ساز باز ہو کر علاقہ کے وڈیرے زمیندار کا مہمان بن گیا۔

مقدمہ کی پیروی کرنے کی صورت میں ملزم اور اسکے دوستوں کی متاثرہ خاندان کو قتل وسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں زیادتی کا شکار بچی اور خاندان حصول انصاف اور جانوں کی حفاظت کے لئے گاؤں چھوڑنے پر مجبورہو گیا جبکہ تھانہ لنگرانہ پولیس نے مبینہ طور پر ملزم سے ساز باز ہو گئی زیادتی کا شکار بچی کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں با اثر ملزم کو بے گناہ قرار دینے کے لئے پولیس ملازمین نے سر جوڑ لئے متاثرین کے مطابق پولیس تھانہ لنگرانہ کی جانب سے مقدمہ درج تو کیا گیا مگر دفعات میں زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو مکمل طور پر رعائت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچی اورخاندان کے مطابق نواحی گاؤں جھوک ملکا کے چناب فاؤنڈیشن سکول کے پرنسپل ناصر جپہ نے انکی معصوم بچی مقدس کو شراب کے نشے میں دھت زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کا علم ہونے پر مقامی تھانہ لنگرانہ پولیس کو حصول انصاف کے لئے گئے تو پولیس نے مبینہ طور پر ملزم سے لمبے نوٹ وصول کرکے مقدمہ کا رخ بدل دیااورسکول پرنسپل نے علاقہ کے بااثر سیاسی شخص کے ڈیرے پر پناہ لے لی اور سرعام دندنا تا پھر رہا ہے ملزم ناصر جپہ موضع عدلانہ میں پنجاب ایجوکیشن کے تحت چلنے والے سکول کا پرنسپل بتایا جاتا ہے11سالہ مقدس نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ پرچہ دینے گئی تو ملزم سکول پرنسپل ناصر جپہ نے اپنی ایک کار خاص خاتون اس کے پاس بیٹھا دی سٹاف کے گھر جانے کے بعد ملز م شراب کے نشہ میں دھت ہوکر بچی کے کمرہ میں د اخل ہوا اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقامی پولیس نے بھی ملزم کو بچانے کے لئے لمبے مبینہ نوٹ وصول کر لئے ہیں اور اسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق بااثر ملزم اور اس کے ساتھی مقدمہ کی پیروی سے روکنے کیلئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں زیادتی کا شکار بچی کے والدہ نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسے انصاف نہ دلوایا تو وہ ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے اپنے اور بچوں کے ہمراہ خود سوزی کرلوں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔

اور علاقہ میں سرعام دوستوں کے ہمراہ اسلحہ لہراتے ہوئے متاثرہ خاندان کے سروں پر موت بن کر منڈلا رہا ہے

متعلقہ عنوان :