پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارچ میں تبدیل نہیں کیاجائیگا،اسحاق ڈار

جمعہ 27 فروری 2015 20:05

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارچ میں تبدیل نہیں کیاجائیگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارچ میں تبدیل نہیں کیاجا ئےگا،پٹرولیم مصنوعات کی فروری والی قیمتیں مارچ میں بھی برقرار رہیں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ اوگرانےپٹرول کی قیمت میں5روپے59پیسے،مٹی کےتیل کی قیمت میں 7روپے 32پیسےجبکہ اضافےاور ڈیزل کی قیمت میں5روپے49 پیسےکم کرنےکی سفارش کی تھی،اس سلسلےمیں حساب کتاب اورقانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :