موبائل کمپنیاں سمیں بند کرنے سے پہلے آگاہ کریں گی:چیئرمین پی ٹی اے

جمعہ 27 فروری 2015 20:14

موبائل کمپنیاں سمیں بند کرنے سے پہلے آگاہ کریں گی:چیئرمین پی ٹی اے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہاہے کہ موبائل کمپنیاں سمیں بند کرنے سے پہلے آگاہ کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا کہناہے کہ چھ کروڑ 27لاکھ سموں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوچکاہے جبکہ ایک کروڑ چار لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بندکرنے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ موبائل کمپنیاں سمیں بند کرنے سے پہلے موبائل صارفین کو آگاہ کریں گے جس کے بعد سم بند کی جائے گی اور انگوٹھے سے تصدیق نہ ہونے پر شناختی کارڈ کی کاپی دیناہو گی۔

متعلقہ عنوان :