دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،عدالت نے سزادےدی

جمعہ 27 فروری 2015 22:29

دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،عدالت نے سزادےدی

دبئی سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار کر معصوم خواتین کی عزتوں سے کھیلنے والے پاکستانی شخص کو عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا ہے۔ دبئی کرمنل کورٹ میں پیش کئے گئے 47 سالہ ملزم (ج) پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ سال دسمبر میں جب جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کو اپنی ٹیکسی میں بٹھایا اور پھر اس کے ساتھ زبردستی شیطانی حرکات کرتا رہا جبکہ اپنے جرم کی ویڈیو بنانے پر بھی خاتون کو مجبور کیا۔

(جاری ہے)

47 سالہ خاتون دفتر سے واپسی پر اپنے گھر جانا چاہ رہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اس سے سواری فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ مجرم نے خاتون کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کر دیا اور پھر اسے دھمکیاں دے کر شیطانی حرکات پر مجبور کیا۔ اس دوران اس نے خاتون کو اپنا موبائل فون پکڑایا اور اسے ویڈیو بنانے پر بھی مجبور کیا۔ جب اس نے خاتون کو گھر اتارا تو اس نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شناخت پریڈ میں مجرم کو پہچان لیا تھا جبکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ عدالت نے بدبخت شخص کو تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد اسے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔