کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا یا گیا،(ن) لیگ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا‘ دو ہفتوں میں نئے پشاور کی بنیاد رکھیں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو بھرپور تحریک چلائیں گے‘ سانحہ پشاور دیکھ کر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا، (ن) لیگ نے 2013ء کے الیکشن میں 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے‘ ہمیں جسٹس افتخار چوہدری پر اعتماد تھا اس نے ہی ہمیں مروا دیا، مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے،
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
جمعہ 27 فروری 2015 23:29
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو الیکشن میں پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا گیا،(ن) لیگ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، دو ہفتوں میں نئے پشاور کی بنیاد رکھیں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو بھرپور تحریک چلائیں گے، سانحہ پشاور دیکھ کر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا، (ن) لیگ نے 2013ء کے الیکشن میں 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے، ہمیں جسٹس افتخار چوہدری پر اعتماد تھا اس نے ہی ہمیں مروا دیا، مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 126 دن کے دھرنے نے عوام میں شعور پیدا کیا ، یہی سب سے بڑی تبدیلی اور ہماری کامیابی ہے کیونکہ تبدیلی پہلے زمین پر آتی ہے پھر زمین میں، سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، اس سانحے کے بعد ہم نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے بعد گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ہمیں تو پہلے ہی انصاف نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے عام انتخابات میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے اور یہ سب کچھ جسٹس افتخار چوہدری نے کروایا کیونکہ ہمیں اس پر اعمتاد تھا لیکن اس نے ہمیں دھوکہ دیا، اب اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور زوردار تحریک چلائیں گے اور مجھے نظر آ رہا ہے کہ مئی میں کچھ ہونے والا ہے، یہ حکومت اب آگے نہیں چل سکے گی، عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی نے لیڈر نہیں بنایا بلکہ گراؤنڈ سے پارٹی میں کھڑا ہو گیا، میں اربوں جمع کرنے والا نہیں ہوں، یہ سب سیاستدان صرف اربوں روپے اکٹھے کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ہم نے نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا ہے، معائشی تباہی سے پہلے اخلاقی تباہی آتی ہے، مجھے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں 20سال سے پیسہ چلتا آ رہا ہے، ایم پی ایز اور سینیٹ ٹکٹوں کی بولی لگ رہی ہے، میں درباری پرویز رشید سے سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ خیال پہلے انہیں کبھی نہیں آیا، عمران خان نے مجھے بھی ایک شخص نے 15کروڑ کی پیشکش کی تھی جو مسترد کر دی، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والی مسلم لیگ(ن) ہے، نواز شریف، آصف زرداری اور اسحاق ڈار اپنے بیرون ملک اثاثیڈکلیئر کریں، اب کرکٹ کو تباہ کرنے والے بھی وزیر اعظم نواز شریف ہیں، اس نے نجم سیٹھی کو 35 پنکچر لگانے پر پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا جب پی سی بی میں سفارشی عناصر تعینات ہوئے تو کرکٹ تباہ ہی ہو گئی۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جیسی نا اہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آئی، یہ تو ٹکٹیں بیچنے والے ہیں، سیاست کو منڈی بنا رکھا ہے، ہمارے جس ایم پی اے ، ایم این اے نے دو نمبری کی اسے جیل میں ڈالیں گے، پہلی بار سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، پیسہ نہیں چلنے دیں گے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہیں بڑھتی جا رہی ہے اور ہمیں قرضوں میں ڈالا جا رہا ہے، مسلم لیگ(ن) سے درخواست ہے کہ مجھ پرکوئی احسان نہ کرے،، سرمایہ کاروں کو ہم پر اعتماد ہے ہم ملک میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ملک ترقی کرے گا، چھوٹے صوبوں کا حساس محرومی ختم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.