حکومت نادرا ملازمین کے جائز مطالبات مانے کیونکہ نادر ایک اہم قومی ادارہ ہے،شہلا رضا،

ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے، ڈپٹی اسپیکر

جمعہ 27 فروری 2015 23:31

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضانے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ نادرا ملازمین کے جائز مطالبات مانے کیونکہ نادر ایک اہم قومی ادارہ ہے۔ اس کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے پرامن احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں واقع اپنے چیمبر میں نادرا ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں افسر حسین جعفری، عرفان ملک، دانش، حنیف خان، سلمان زیدی اور انیس زیدی شامل تھے۔ شہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور ان کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے حقوق کی آواز ہر فورم اور ہر سطح پر اٹھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :