پنجاب میں داعش کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے، پنجاب میں سرچ آپریشن جاری، کوئی جگہ 100فیصد صاف نہیں،

صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 27 فروری 2015 23:35

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں داعش کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے، پنجاب میں سرچ آپریشن جاری، کوئی جگہ 100فیصد صاف نہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی تشکیل دے کر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کر کے پنجاب کے کئی اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں کسی مشکوک افراد کو بھی پکڑا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پہلے 24 گھنٹے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جاتا تھا اب صرف جمعہ کے خطبے اور اذان کے لئے اسپیکر کی آواز آتی ہے، اس سے بہت زیادہ مذہبی نفرت ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ شجاع خانزادہ نے کہا کہ داعش کا پنجاب میں کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردوں سے کوئی بھی جگہ 100فیصد صرف نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :