بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر ایل اوسی اور ہرپال سیکٹر پرورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، ایک لڑکی زخمی ،ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش

جمعہ 27 فروری 2015 23:35

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر ایل اوسی اور ہرپال سیکٹر پرورکنگ باؤنڈری ..

کوٹلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرپر اور ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قریبی سرحدی دیہات میں رہائش پذیر ایک 14سالہ لڑکی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوکیں خاموش کرادیں۔

دریں اثناء ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کی شام بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس پر چناب رینجرز نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کروادیں

متعلقہ عنوان :