کم بیک کے لئے ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے، مصباح الحق
ہفتہ 28 فروری 2015 11:12
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء) ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں مسلسل 2 ناکامیوں سے مایوس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں کم بیک کرنے کے لئے سپورٹ کی ضرورت ہے اس لئے 1992 کی بات کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اس وقت ٹیم میں کتنے بولرز کھیلتے تھے۔
(جاری ہے)
برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 2 ناکامیوں کے بعد کھلاڑی دباؤ میں تھے اس لئے آئندہ میچز میں کامیابی کے لئے قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے،زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور جن لڑکوں کو ٹیم الیون کا حصہ بنایا جائے گا ان کا انتخاب بھی کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ زمبابوے اکثر پہلے فیلڈنگ کرتے ہیں تاہم پچ اور موسم کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا اور کھیل کے تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، خاص طور پر اوپر آنے والے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رک کر کھیلنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے والے وطن سے مخلص نہیں اس لئے عوام کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.