بڑھتی عمر کیساتھ آدمی کی ذہانت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے،کرینہ کپور

ہفتہ 28 فروری 2015 12:13

بڑھتی عمر کیساتھ آدمی کی ذہانت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے،کرینہ کپور

نئی دہلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)بالی ووڈ اداکار کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ آدمی کی ذہانت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک برانڈ کی تشہیر کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 34 برس کی ہوں اور اپنی حقیقی عمر جتنا ہی نظر آنا پسند کرتی ہوں میں اس بات کی خواہشمند نہیں کہ 18 یا 22 برس کی نظر آؤں۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی حسین اور با صلاحیت اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ کبھی خوشی کبھی غم،جب وی میٹ، تھری ایڈیٹس اور اوم کارا جیسی فلموں میں کرینہ اپنی اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں۔