ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں، کرینہ جان

ہفتہ 28 فروری 2015 12:49

ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں، کرینہ جان

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)اسٹیج اور پشتو فلموں کی معروف اداکارہ کرینہ جان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرینہ جان کا کہنا تھا کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خود احتسابی ضروری ہے‘ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔شوبز میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں لیکن کامیابی صرف اور صرف محنت سے ہی ملتی ہے۔اس لئے انہیں شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہیے۔