لاہور: انسانیت ابھی باقی ہے۔۔۔۔ٹریفک وارڈن نے محنت کش کا چالان کر کے خود ہی بھر دیا،

ہفتہ 28 فروری 2015 15:00

لاہور: انسانیت ابھی باقی ہے۔۔۔۔ٹریفک وارڈن نے محنت کش کا چالان کر کے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروری 2015 ء) : لاہور میں ٹریفک وارڈن جہاں عوام کی عزت نفس مجروح کرنے پر تلے ہیں وہیں اس محکمے میں کچھ اچھے لوگ بھی موجود ہیں، ٹریفک وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک محنت کش کا چالان تو کیا لیکن جب اسے یقین ہو گیا کہ محنت کش غریب ہے تو چا لان اپنی ہی جیب سے ادا کر کے انسانیت اور نیکی کی ایک مثال قائم کر دی، تفصیلات کے مطابق امجد نامی ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آ رہا تھا جس پر وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک ٹریفک وارڈن نے اسے روکا اور اس کا چالان کر ڈالا ، چالان بننے پر امجد نے ٹریفک وارڈن کو بتایا کہ وہ ایک محنت کش ہے اور اسپتال جا رہا تھا جلدی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنا پڑی لیکن غریب ہونے کے باعث چالان کے لیے پیسے نہیں ہیں، جس پر ٹریفک وارڈن نے امجد نامی محنت کش کو غریب گردانتے ہوئے اس کا چالان اپنی جیب سے ادا کر دیا.

اس پر ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ امجد نے ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس پرچالان بنانا میری ڈیوٹی میں شامل تھا تاہم جب مجھے یقین ہو گیا کہ محنت کش واقعی غریب ہے اور چالان نہیں دے سکتا تو میں نے چالان کی رقم اپنی جیب سے ادا کر دی.

متعلقہ عنوان :