پشاور،پروفیسر ابراہیم سینٹ الیکشن سے دستبردار

ہفتہ 28 فروری 2015 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم سینٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جماعت ا سلامی خیبر پختونخواہ کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم سینٹ کے انتخابی عمل سے دستبردار ہوگئے  ان کے کاغذات نامزدگی جو انہوں نے سینٹ الیکشن کیلئے جمع کروائے تھے کو ڈاکٹر اقبال خلیل نے واپس لے لئے  پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے سینیٹ الیکشن کیلئے کورنگ امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات جمع کروائے تھے - پروفیسر ابراہیم جماعت کے تنظیمی امور کے سلسلے میں آج کل مانسہرہ میں ہیں۔