شہریوں کو بہتر سفری سہولیا ت کی فراہمی، ڈی اے اسلام آباد کی اہم شاہراؤں ، سروس روڈز اورچوراہوں کی کارپٹنگ اور ضروری مرمت کر رہاہے،چیئرمین سی ڈی اے

ہفتہ 28 فروری 2015 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سی ڈی اے اسلام آباد کی اہم شاہراؤں ، سروس روڈز اورچوراہوں کی کارپٹنگ اور ضروری مرمت کر رہاہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی سفری سہولیات میں بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ میں روانی لائی جا سکے ۔ اسلام آباد میں سڑکوں کی کارپٹنگ اور مرمت کا کام مختلف جگہوں پر جاری ہے ۔ سی ڈی اے کے ایم پی او(MPO)کا عملہ چھٹی کے باوجودکام کو جلد مکمل کرنے میں مصروف عمل ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری شاہراؤں کی کارپٹنگ اور ضروری تعمیرو مرمت کے کام کی مانیٹرنگ کے لئے سی ڈی اے کے سینئر افسران کی ڈیوٹی لگائی ہے تاکہ جلد از جلد اس کام کو مکمل کیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کی سفری مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر فیصل آباد کے مقام پر جاری سڑکوں کی کارپٹنگ اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا جا چکاہے جبکہ سیکٹر آئی8-اور شکر پڑیاں چوک میں روڈ کی توسیع پر کام جاری ہے۔

توسیع کا یہ کام اتوار تک مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہاں کے قریبی سکولوں کے طلباء اور اسلام آباد میں آنے والے لوگوں کو سہولت مل سکے۔ سی ڈی اے کے اعلی افسران کے دورہ کے موقع پر ایم پی او ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو کارپٹنگ اور مرمت کا کام جاری ہے جن میں سے بعض روڈز بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے اور بعض روڈزکو معمولی مرمت کی ضرورت ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں روانی لائی جا سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے معرو ف افضل نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی شاہراؤں اور سروس روڈز کی کارپٹنگ اور تعمیر و مرمت کے کام کو مکمل کرنے کے لئے تمام تردستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اور سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبوں کی باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہاہے اور اس سلسلے میں سی ڈ ی اے اپنے تمام وسائل کر بروئے کار لا ئے گا۔ انہوں نے سی ڈی اے کی انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کی سڑکوں کی درمیانی جگہوں، گرین بیلٹس اور اسلام آباد کے روڈز ،ایونیوزسمیت رہائشی علاقو اورتجارتیمراکز کو بھی پھولوں سے مزئین کریں ۔

متعلقہ عنوان :