تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام بلند کرنا ہے ،حافظ عبدالحمید عامر فاضل،

محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے،مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم

ہفتہ 28 فروری 2015 20:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) شارجہ یونیورسٹی میں تعلیمی میدان میں آپ نے پاکستان کا نام بلند کرنا ہے اور محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔شارجہ یونیورسٹی میں تعلیمی میدان میں آپ نے پاکستان کا نام بلند کرنا ہے اور جامعہ علوم أثریہ جہلم کیلئے نیک نامی کا ذریعہ بننا ہے ان خیالات کا اظہار مہتمم جامعہ علوم أثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر فاضل مدینہ یونیورسٹی و نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے حکومت شارجہ کی طرف سے قاسمیہ یونیورسٹی(الجامعة القاسمیة) شارجہ سے سکالرشپ پانے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب میں مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق، نائب مدیرحافظ عبدالغفور مدنی، جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ جہلم کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی انجمن اہل حدیث جہلم کے نائب صدر ارشد محمود زرگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہتمم جامعہ نے کہا کہ دینی علوم کے طلبہ رسول اللہ کے علوم کے حقیقی وارث ہیں۔ آپ خوش نصیب طلبہ نے جس طرح یہاں محنت سے تعلیم حاصل کر کے 90%سے زیادہ نمبر لئے اور وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح آئندہ بھی محنت جاری رکھیں اور شارجہ کے تعلیمی حلقوں میں بھی پاکستان اور جامعہ علوم أثریہ کا نام بلند کریں۔ طلبہ کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے جامعہ قاسمیہ سے سکالرشپ پانے والے ہونہار طالب علم حافظ عبیدالرحمن نے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور پھر اپنے اساتذہ اور والدین کا بھی شکریہ ادا کیاجن کی محنت اور تربیت کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :