پشاور،ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کی پروفیسر ابراہیم کو قومی مالیاتی کمیشن کارکن مقرر ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 28 فروری 2015 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختو نخوا ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے پروفیسر محمد ابراہیم خان کو قومی مالیاتی کمیشن کارکن مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر محمدا براہیم خان کو سینٹ کی رکنیت کا نو سالہ تجربہ حاصل ہے اور صوبائی حقوق پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن میں صوبائی حقوق کے لئے موثر آواز اٹھائینگے اور صوبہ کے عوام کی بھر پور ترجمانی کرینگے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو پروفیسر محمد ابراہیم خان کی نامزدگی پر خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ انہوں نے انتہائی صحیح انتخاب کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے کہا کہ نئے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل اور پروفیسر محمدا براہیم خان کی تقرری صوبہ کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :