نوشہرہ، پولیو قطرے نہ پلانے کے جرم میں پولیس کا کریک ڈاون جاری، جے یو آئی ف کے رہنما ؤں سمیت آٹھارہ والدین کو گرفتار کرلیا گیا،مقدمہ درج

ہفتہ 28 فروری 2015 21:16

نوشہرہ، پولیو قطرے نہ پلانے کے جرم میں پولیس کا کریک ڈاون جاری، جے یو ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) نوشہرہ پولیو کے قطرے نہ پلانے کے جرم میں پولیس کا کریک ڈاون جاری رسالپور پولیس نے چھاپہ مارکرجمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا شکیل احمد ،مولوی تحسین اللہ،مولانا اظہرار الحق حقانی سمیت آٹھارہ والدین کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کے جرم میںPPC-188 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندرزیشان کے مطابق نوشہرہ میں تین ہزاردوسوسے زاہد پولیو سے انکاری والدین موجود ہیں جس کی وجہ سے انسدادپولیومہم شدید مشکلات سے دوچارہیں۔پولیو کنٹرول پروگرام کے ایک زمہ دارافیسر کے مطابق نوشہرہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کی مکمل تحریری لیسٹ مہیا کردی گئی ہے مگر پولیس سرمہری اور سستی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو ووکزز کو شدید خطرات لاحق ہے تحفظ یقینی بنایاجائیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پولیس نے ڈپٹی کمشنرنوشہرہ ذکاء اللہ خٹک کی جانب سے ضلعی بھر میں دفعہ ۱۴۴ نافذکرنے کے بعد پولیس نے پولیس قطرے نہ پلانے والے والے والدین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ روز آٹھارہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس میڈیا سیل کے انچارج عدنان دورانی کے مطابق پولیس نے PPC-188 کے تحت آٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے دیگر نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ درجنوں پولیو کے قطرے سے انکاری والدین نے بیان حلفی جمع کی ہے کہ وہ آئیندہ قطرے پلائیں گئے جس کی وجہ سے پولیس احتیاط سے کام لے رہی ہے۔رسالپور اور نوشہرہ کلاں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما اور جامع مسجد سول بازار رسالپور کے خطیب مولانا شکیل احمد،مثل آباد کی جامع مسجد کے آمام مولوی تحسین اللہ ولد انار گل اور جامع مسجد مدینہ کالونی کے پیش آمام مولانا اظہرار الحق حقانی سمیت آٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :