حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

ہفتہ 28 فروری 2015 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ایس ایس پی حیدرآباد کے اسپیشل اینٹی کرائم اسکواڈاور مارکیٹ پولیس نے مخفی اطلاع پربکرا منڈی اسٹاپ پر کاروائی کرکے د و ملزمان بچل حاجانو ولد وریام حاجانو اور ایاز بروہی ولد ساجن بروہی کوگرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مارکیٹ تھانہ کے کرائم نمبر 174/14زیر دفعہ365-B,34PPCمیں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے رپیٹر اورایک سنگل بیرل گن برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حسین آباد پولیس نے بچاؤ بند ویس رام پوری محلہ میں مخفی اطلاع پر چھاپہ مارکر حسین آباد تھانہ کے کرائم نمبر 30/15زیر دفعہ 365, 506(ii) ,452,34PPCمیں ملوث ملزم نظیر علی ولد رضامحمد لاشاری کو 30بور پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا، سائٹ پولیس نے دوران گشت و اسنیپ چیکنگ جمانی کالونی گنجو ٹکر کے قریب سے اسٹریٹ کرمنل غلام نبی عرف ماما ولد عیسیٰ خان بروہی کو بگ ماؤزر سمیت گرفتار کرلیا، بی سیکشن پولیس لطیف آبادنے بلال مسجد یونٹ نمبر 10کے قریب دوران چیکنگ منشیات فروش ایا ز احمد ولد امتیاز احمد راجپوت کو 600گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :