شاہدآفریدی نے ورلڈ کپ میں صفر پر آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں نام لکھوالیا

اتوار 1 مارچ 2015 14:44

شاہدآفریدی نے ورلڈ کپ میں صفر پر آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں نام لکھوالیا

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں صفر پرآؤٹ ہونیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں لکھوالیاہے ۔ شاہدآفریدی نے اپنے کیریئرکے دوران ورلڈکپ میں 21اننگز کھیلیں لیکن زمبابوے سے مقابلے میں صفر پر آؤٹ ہونے سے پہلے تک کبھی وہ ورلڈکپ میں صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر ون ڈے میں سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھارت کے جیسوریا کے پاس ہے جو 34مرتبہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ شاہدآفریدی دوسرے نمبرپر ہیں جو 30مرتبہ آؤٹ ہوچکے ہیں لیکن ورلڈکپ میں وہ پہلی مرتبہ صفر پر واپسی کی راہ دیکھنے پر مجبور ہوگئے ۔