پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آؤنگی ‘ریما خان

اتوار 1 مارچ 2015 15:27

پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آؤنگی ‘ریما ..

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) لالی وڈ کی نامور ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نے کیلئے جلد پاکستان آؤنگی ‘میں نے نئی اردو فلم بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریماخان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی نے مجھے جو شہرت اور عزت دی ہے اسکو کبھی فر موش نہیں کر سکتی اور میرادل آج بھی پاکستانی فلم انڈسڑی کے ساتھ ہیں اور میری کوشش ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی جلد ازجلد اپنے پاؤں ہر کھڑی ہو جائے اس کیلئے میں بھی اپنا بھر پور کردار اد کر ونگی اور بہت جلد پاکستان آکر اپنی نئی فلم پر کام کا آغاز کر ونگی او ر پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی میری پہلے بھی تر جیحی رہی ہے اور آج بھی انڈسڑی آباد دیکھانا چاہتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :