آزاد کشمیر  گلگت بلتستان میں برف باری  اسلام آباد سمیت مختلف کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا

شہریوں نے گرم کپڑے اور ہیٹر نکال لئے  پنجاب کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا  شہریوں کے چہرے کھل اٹھے بارش کے باعث مختلف حادثات میں درجنوں زخمی کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع

اتوار 1 مارچ 2015 15:42

آزاد کشمیر  گلگت بلتستان میں برف باری  اسلام آباد سمیت مختلف کے بیشتر ..

اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت /پشاور /کوئٹہ /لاہور /ملتان /کراچی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  پہاڑی علاقوں میں برف باریاور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا  شہریوں نے گرم کپڑے اور ہیٹر نکال لئے  پنجاب کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے  بارش کے باعث مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،رالپنڈی ،لاہور،گجرانوالہ ، فیصل آباد،مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور ، کوہاٹ ڈویژن ،سکھر،کراچی ،حیدر آباد ،قلات ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  پہاڑی علاقوں میں برف باری اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جس کے باعث شہریوں نے ایک بار پھر ہیٹر اور گرم کپڑے نکال لئے محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد اورگردونواح میں بارش دن بھر ہوتی رہی  نتھیا گلی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے رہے مری میں رات کی برف باری کے بعد وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہی استوراورغذر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگیں پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا کمالیہ میں موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کے مختلف علاقوں میں دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا رگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور چیچہ وطنی، ملتان اور رحیم یار خان میں بھی سیاہ بادلوں کا راج رہا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کردیا ہے۔ بلوچستان میں سبی، ڈیرہ بگٹی اور ڈہرہ مراد جمالی میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی  حب، لسبیلہ، تربت، گوادر، پسنی اور دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کی طرح سندھ میں خیر پور، جیکب آباد ، لاڑکانہ اور دادو میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی  کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور بدین میں گزشتہ 2 روز سے کالی گھٹائیں چھائی رہیں اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی ہوئے  سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں گھر کی چھت گرنے سے میاں سلیم احمد اور بیوی سلمہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ اس دوران ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور اس دوران پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔