آئی پی ایل کے میڈیا حقوق ای ایس پی این نے حاصل کرلئے

اتوار 1 مارچ 2015 16:24

آئی پی ایل کے میڈیا حقوق ای ایس پی این نے حاصل کرلئے

چنائی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) انٹر نیشنل اسپورٹس چینل ای ایس پی این نے امریکی خطے کیلئے آئی پی ایل کے تین سالہ میڈیا رائٹس حاصل کر لئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی مارکیٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر دو اداروں کی بولیوں کو مسترد کرتے ہوئے نشریاتی حقوق بارہ اعشاریہ چار ملین ڈالرز میں فروخت کئے گئے۔ فریقین کے درمیان باہمی معاہدے کا اطلاق رواں سال کے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :