سپریم کورٹ کے احکامات کی بجاء آوری‘ وزیر اعظم نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں کمرشل استعمال والے رہائشی مکانات کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا

اتوار 1 مارچ 2015 17:19

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) سپریم کورٹ کے احکامات کی بجا آوری‘ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں کمرشل استعمال والے رہائشی مکانات کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مکانات میں بنائے گئے کمرشل ادارے بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں بنائے گئے ریسٹورانوں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کمرشل تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے گا واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے رکھا ہے

متعلقہ عنوان :