کوئٹہ :گیس لیکج سے دھماکہ ، خاتون اور دو بچوں سمیت تین جاں بحق

پیر 2 مارچ 2015 10:43

کوئٹہ :گیس لیکج سے دھماکہ ، خاتون اور دو بچوں سمیت تین جاں بحق

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گھر کے باورچی خانہ کے بوسیدہ پائپ سے گزشتہ رات سے ہی گیس لیک ہو رہی تھی ۔

(جاری ہے)

خاتون خانہ نے صبح اٹھ کر بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے ناشتہ کی تیاری شروع کی اور جیسے ہی چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہوگیا جس سے باورچی خانہ میں آگ لگی گئی اور تینوں افراد جھلس گئے ، انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے ، تین افراد کی موت سے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور علاقہ کا ماحول سوگوار ہوگیا ، -