ناصر جمشید کے کیچ چھوڑنے پرملتان کا شہری صدمے سے چل بسا

پیر 2 مارچ 2015 11:32

ناصر جمشید کے کیچ چھوڑنے پرملتان کا شہری صدمے سے چل بسا
ملتان(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء )ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کی جانب سے اہم کیچ چھوڑ ے جانے پر شہری صدمے سے چل بسا ۔

(جاری ہے)

ملتان کے نواحی قصبے کوٹ سلطان کی بستی کھوکھر آباد کا 35 سالہ گل شیر پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا کہ ناصر جمشید نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا جس پر اسے دل کا دورہ پڑا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید نے زمبابوے کے کپتان کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔