پریانکا چوپڑہ اب امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام کریں گی

پیر 2 مارچ 2015 11:33

پریانکا چوپڑہ اب امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام کریں گی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ اب امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام کریں گی، خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی۔ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بھارت سے باہر اداکاری دکھانے کیلئے قدم بڑھائے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ امریکی ٹی وی ڈرامے میں خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کردار ایکشن سے بھرپور ہوگا۔ امریکی ٹی وی ڈرامے کی کہانی ایف بی آئی کے ان نوجوانوں کی ہوگی جو دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پریانکا چوپڑہ انہی میں سے ایک ہوں گی جو خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی۔