ہالی ووڈ فلم” سنڈریلا “ 13 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

پیر 2 مارچ 2015 11:38

ہالی ووڈ فلم” سنڈریلا “ 13 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لا س اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)ہالی ووڈ ایڈونچر سے بھرپور فلم” سنڈریلا “کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم 13 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،بچوں اور بڑوں کی من پسند تصوراتی کہانی سنڈریلا اب فلمی دنیا میں بھی رنگ جمانے کو تیار ہے، فلم سنڈریلا کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا،فیری ٹیل سنڈریلا کے گرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار سنڈریلا کی زندگی کے پہلو شامل ہیں،جہاں سوتیلی ماں سنڈریلا کو بناتی ہے ظلم کا نشانہ، اچانک قسمت کی دیوی ہوتی ہے سنڈریلا پر مہربان اور زندگی ہوجاتی ہے تبدیل،جب ملتا ہے خوابوں کا شہزادہ ،فلم میں سنڈریلا کے روپ میں للی جیمز جبکہ سوتیلی ماں کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نبھارہی ہیں۔