لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات شروع ،ساڑھے 22لاکھ سے زائدطلبا شریک

پیر 2 مارچ 2015 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات پیر سے شروع ہو گئے ۔جن میں 22 لاکھ 66 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کیلئے 826 جبکہ پنجاب بھر میں 3 ہزار 4 سو 95 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور سے 4 لاکھ 51 ہزار طلبہ امتحانات میں شریک ۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے 17 سو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ لاہور میں موبائل انسپکشن ٹیموں کی تعداد 2 سو 51 ہوگئی۔اس موقع پر تمام امتحانی مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :