بے صبرے شرابی نے گھر کو ہی آگ لگا دی

پیر 2 مارچ 2015 11:49

بے صبرے شرابی نے گھر کو ہی آگ لگا دی

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)جیروم کلیمون نے اپنی بھتیجی کو کہا کہ اسے قریبی شراب خانے تک چھوڑ دے۔ بھتیجی کے انکار پر جیروم نے پورے گھر اور گاڑی کو آگ لگا دی۔ 44 سالہ جیروم کلیمون کا تعلق بوائنٹن بیچ، فلوریڈا ہے۔جس وقت اس نے اپنی بھتیجی کو شراب خانےتک چھوڑنے کا کہا وہ پہلے سے ہی نشے میں تھا۔

(جاری ہے)

جب اس کی بھتیجی نے اسے لفت دینے سے انکار کیا تو دونوں میں توتو میں میں ہو گئی اور جیروم کی بھتیجی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

اس کے جانے کے بعد جیروم نے گھر میں آگ لگا دی۔اس آگ نے گھر کے سامان اور ایک گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے جیروم کو آتش زنی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اس سے پہلے 2012 میں جیروم ریسکو 911 کو تنگ کرنے کے جرم میں پکڑا جا چکا ہے۔ وہ ریسکو ذرائع کو فون پر تنگ کرتا رہا کہ اسے سردی لگ رہی ہے ، اسے طبی امداد کی ضرورت ہے۔