میں تم سے محبت نہیں کرتا۔ عدالت نے جرمانہ کر دیا

پیر 2 مارچ 2015 11:49

میں تم سے محبت نہیں کرتا۔ عدالت نے جرمانہ کر دیا

ترکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)ترکی میں شوہر نے بیوی کو کہا تھا کہ میں تم سے محبت نہیں کرتا۔عدالت نے اس پر اس شخص کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترکی کے روزنامہ صباح کے مطابق ایک جوڑے نے ایک دوسرے پر طلاق کا مقدمہ کیا ہوا ہے۔اپنی ناخوش ازدواجی زندگی کے دوران مرد سے عورت کو کہا تھا کہ میں تم سے محبت نہیں کرتا۔ عدالت نے کہا ہےکہ اس طرح کہنا جذباتی تشدد کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے مرد کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔