زمبابوے کے 91 سالہ صدر کی سالگرہ پر ہاتھیوں کی شامت

پیر 2 مارچ 2015 11:53

زمبابوے کے 91 سالہ صدر کی سالگرہ پر ہاتھیوں کی شامت

زمبابوے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)زمبابوے کے صدررابرٹ موغابی ہفتے کو 91 سال کے ہوگئے۔ اس خوشی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے صدر نے ایک بہت بڑی پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔ اس پارٹی میں 20 ہزار سے زیادہ مہمان شریک ہونگے۔ صدر کی سالگرہ پارٹی میں مہمانوں کی ضیافت کے لیے ہاتھیوں کا کاٹا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

یہ پارٹی ایک عالی شان ہوٹل میں ہو گی اور اس پر کئی لاکھ ڈالر خرچ ہونگے۔ صدر کے نقادوں کا کہنا ہے کہ ایسے ملک میں جہاں لاکھوں لوگ غربت میں جی رہے ہوں، وہاں صدر کو ایسی پارٹی زیب نہیں دیتی۔ زمبابوے نے 1980 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی، رابرٹ موغابی اس وقت سے ہی زمبابوے کے صدر ہیں۔ رابرٹ موغابی اس وقت دنیا کے معمر ترین لیڈر بھی ہیں۔