سعودی عرب میں بوسہ لینا کتنا مہنگا پڑتا ہے؟

پیر 2 مارچ 2015 11:53

سعودی عرب میں بوسہ لینا کتنا مہنگا پڑتا ہے؟

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) سعودی عرب کی ایک عدالت نے غیرملکی عرب کو بوسہ لینے کے جرم میں 6 ماہ قید اور 240 ”چھتروں“ کی سزا سنائی ہے۔مذکورہ شخص اپنی کار میں لڑکی کا بوسہ لیتا ہوا پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سبق اخبار کے مطابق سعودی عرب کے امربالمعروف و نہی عن منکر کمیشن کے ممبر نے غیر ملکی عرب کو دمام کے ساحلی علاقے میں گاڑی میں بوس و کنار کرتے پکڑا تاتھا۔ پولیس نے سفارش کی تھی کہ سزا کے بعد مذکورہ شخص کو جلا وطن کر دیا جائے تاہم عدالت نے جلاوطنی سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :