پہلی بار زمبابوے کے خلاف میچ جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے ‘وسیم اکرم

پیر 2 مارچ 2015 11:54

پہلی بار زمبابوے کے خلاف میچ جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے ‘وسیم ..

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ پہلی بار زمبابوے کے خلاف میچ جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے ‘ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف بھی بلے باز قوم امنگوں کے مطابق کارکر دگی نہیں دکھا سکے انہوں نے کہاکہ یہ پار بار ہوا ہے کہ ہمیں زمبابوے کے خلاف میچ جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ہمیں خامیوں کو دور کر نا ہوگااور بلے بازوں کو اپنی کار کر دگی دکھانا ہی ہوگی ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہاکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ درست تھا ۔